إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب ما جاء في كفالة اليتيم ورحمته والنفقة عليه باب: یتیم کی کفالت، اس پر شفقت اور اس پر خرچ کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 5068
وَعَنِ الْفَضْلِ بْنِ حَسَنِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ، حَدَّثَنِي ابْنُ أُمِّ الْحَكَمِ قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي أُمُّ الْحَكَمِ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ مِنْ بَعْضِ غَزَوَاتِهِ، وَقَدْ أَصَابَ رَقِيقًا، فَذَهَبَتْ هِيَ وَأُخْتُهَا حَتَّى دَخَلَتَا عَلَى فَاطِمَةَ، فَذَهَبُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْنَهُ أَنْ يَخْدِمَهُنَّ، وَشَكَيْنَ إِلَيْهِ الْحَاجَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : سَبَقَكُنَّ يَتَامَى أَهْلِ بَدْرٍ " .
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
سیدہ ام الحکم رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے کسی غزوہ سے واپس تشریف لائے اور آپ ﷺ کو (بطورِ غنیمت) کچھ غلام حاصل ہوئے تھے، چنانچہ وہ اور ان کی بہن سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئیں اور پھر یہ سب رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئیں اور آپ ﷺ سے اپنی ضرورت و حاجت مندی کا شکوہ کرتے ہوئے خادم عطا کرنے کی درخواست کی، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے شہدائے بدر کے یتیم ان کے حقدار بن چکے ہیں۔“ اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند بعض راویوں کے مجہول ہونے کے باعث ضعیف ہے۔