إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب بر الوالدين وصلتهما وتأكيد طاعتهما والإحسان إليهما باب: والدین سے نیکی، ان سے تعلق جوڑنے، ان کی اطاعت کی تاکید اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا بیان۔
حدیث نمبر: 5035
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ بَرَّ وَالِدَيْهِ طُوبَى لَهُ، زَادَ اللَّهُ فِي عُمُرِهِ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَالْأَصْبِهَانِيُّ وَالْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ، وَلَيْسَ كَمَا زَعَمَ، زَبَّانُ بْنُ فَائِدٍ ضَعَّفُوهُ.ترجمہ
سیدنا معاذ بن انس جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرے اس کے لیے خوشخبری ہے، اللہ تعالیٰ اس کی عمر میں اضافہ فرما دیتا ہے“، اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ، طبرانی، اصبہانی اور حاکم نے روایت کیا ہے، امام حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے لیکن حقیقت ویسی نہیں جیسا کہ انہوں نے گمان کیا، کیونکہ اس کا راوی زبان بن فائد محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔