إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب بر الوالدين وصلتهما وتأكيد طاعتهما والإحسان إليهما باب: والدین سے نیکی، ان سے تعلق جوڑنے، ان کی اطاعت کی تاکید اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا بیان۔
حدیث نمبر: 5031
وَعَنْ عِقَالِ بْنِ شَبَّةَ بْنِ عِقَالِ بْنِ صَعْصَعَةَ الْمُجَاشِعِيِّ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ أَبِيهِ صَعْصَعَةَ قَالَ: " دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رُبَّمَا فَضَلَتِ الْفَضْلَةُ خَبَّأْتُهَا لِلنَّائِبَةِ وَابْنِ السَّبِيلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمَّكَ أَبَاكَ، أُخْتَكَ أَخَاكَ، أَدْنَاكَ أَدْنَاكَ " .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.ترجمہ
سیدنا صعصعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول! بسا اوقات (میری ضروریات سے) کچھ مال زائد بچ جاتا ہے جسے میں ناگہانی حوادث اور مسافروں کے لیے محفوظ کر لیتا ہوں، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(سب سے پہلے اپنی) ماں، اپنے باپ، اپنی بہن، اپنے بھائی اور پھر جو تمہارے قریب ترین ہو اور جو اس کے بعد قریب ترین ہو (ان پر خرچ کرو)“۔“ اسے امام ابو یعلیٰ نے ایک ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے کیونکہ اس کے بعض راوی مجہول (نا معلوم) ہیں۔