إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب البر والصلة— نیکی اور صلہ رحمی کا بیان۔
باب بر الوالدين وصلتهما وتأكيد طاعتهما والإحسان إليهما باب: والدین سے نیکی، ان سے تعلق جوڑنے، ان کی اطاعت کی تاکید اور ان کے ساتھ حسنِ سلوک کا بیان۔
حدیث نمبر: 5015
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ قَالَ: " كُنَّا نَقْرَأُ فِيمَا نَقْرَأُ: أَنْ لَا تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ؛ فَإِنَّهُ كُفْرٌ بِكُمْ " .
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ .ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم ان (آیات) میں جن کی ہم تلاوت کیا کرتے تھے، یہ بھی پڑھا کرتے تھے کہ: ”اپنے آباء و اجداد سے روگردانی نہ کرو (یعنی اپنا نسب تبدیل نہ کرو) کیونکہ ایسا کرنا تمہارے لیے کفر (یعنی کفرانِ نعمت یا گمراہی) ہے“، اسے امام ابو داؤد طیالسی نے روایت کیا ہے۔