إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الشهادات ومن تجوز شهادته ومن لا تجوز— گواہیوں کا بیان، اور کس کی گواہی جائز ہے اور کس کی نہیں۔
باب
حدیث نمبر: 4960
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، ثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: " كَانَ شُرَيْحٌ يَقُولُ: شَاهِدَانِ ذَوَا عَدْلٍ أَنَّكُمَا تَفَرَّقْتُمَا عَنْ تَرَاضٍ بَعْدَ بَيْعٍ أَوْ تَخَايُرٍ، وَإِلَّا فَيَمِينُهُ بِاللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - مَا تَفَرَّقْتُمَا عَنْ تَرَاضٍ بَعْدَ الْبَيْعِ أَوْ تَخَايُرٍ " .ترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ شریح رحمہ اللہ فرمایا کرتے تھے: ”دو عادل گواہ اس بات کی گواہی دیں کہ تم دونوں بیع مکمل ہونے یا باہمی اختیارِ بیع کے بعد اپنی رضا مندی سے جدا ہوئے تھے، بصورتِ دیگر اس کی اللہ عزوجل کے نام کی یہ قسم معتبر ہو گی کہ تم دونوں بیع یا اختیارِ بیع کے بعد باہمی رضا مندی سے جدا نہیں ہوئے تھے۔“