❮
❯
حدیث نمبر: 4959
قَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَكَمِ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ وَلَدٌ لَهُ، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ تَشْهَدَ بِصَدَقَةٍ أَتَصَدَّقُ بِهَا عَلَى ابْنِي هَذَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَلَكَ وَلَدٌ غَيْرُهُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَأَعْطَيْتَهُ مِثْلَ هَذَا؟ قَالَ: لَا. قَالَ: فَلَا أَشْهَدُ " .
رَوَاهُ الْحَارِثُ وَغَيْرُهُ وَتَقَدَّمَ لَفْظُهُ فِي كِتَابِ الْهِبَةِ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ إِبْرَاهِيمَ.
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، اس کے ہمراہ اس کا ایک بیٹا بھی تھا، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! میں چاہتا ہوں کہ آپ اس صدقے پر گواہ بن جائیں جو میں اپنے اس بیٹے کو دے رہا ہوں، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا اس کے علاوہ بھی تمہاری کوئی اولاد ہے؟“ اس نے عرض کی: جی ہاں، آپ ﷺ نے پوچھا: ”کیا تم نے انہیں بھی اسی کے برابر دیا ہے؟“ اس نے عرض کی: نہیں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر میں اس پر گواہی نہیں دوں گا۔““ اس روایت کو امام حارث اور دیگر محدثین نے روایت کیا ہے اور اس کے الفاظ کتاب الہبہ میں پہلے گزر چکے ہیں، فنی اعتبار سے یہ سند ابراہیم بن الحکم کے ضعف کے باعث ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الشهادات ومن تجوز شهادته ومن لا تجوز / حدیث: 4959
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف إبراهيم»