إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الشهادات ومن تجوز شهادته ومن لا تجوز— گواہیوں کا بیان، اور کس کی گواہی جائز ہے اور کس کی نہیں۔
باب من رد شهادة العبيد والصبيان ومن قبلها باب: جس نے غلاموں اور بچوں کی گواہی رد کی اور جس نے قبول کی۔
حدیث نمبر: 4934
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " شَهِدْتُ وَأَنَا غُلَامٌ مَعَ عُمُومَتِي حِلْفَ الْمُطَيَّبِينَ، فَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ وَأَنِّي أَنْكُثُهُ " .ترجمہ
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے لڑکپن کی عمر میں اپنے چچاؤں کے ہمراہ ’حلف المطیبین‘ (خوشبو والے لوگوں کے مابین ہونے والے معاہدے) میں شرکت کی تھی، اور مجھے یہ بات ہرگز پسند نہیں کہ میں اس عہد و پیمان کو توڑ دوں اگرچہ مجھے اس کے عوض سرخ اونٹ (جیسا قیمتی ترین مال) ہی کیوں نہ مل جائے۔“