إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب طهارة جلد ما يؤكل لحمه إذا كان ذكيا وما جاء في جلد الميتة والإناء المنطبق باب: حلال جانور کی کھال کے پاک ہونے کا بیان جب وہ ذبح شدہ ہو، اور مردار کی کھال اور ڈھکے ہوئے برتن کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 492
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْخُزَاعِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: "كُنَّا نُصِيبُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَغَانِمِنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ الْأَسْقِيَةَ وَالْأَوْعِيَةَ فَنَقْسِمُهَا، كُلُّهَا مَيْتَةٌ"ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم نبی ﷺ کی معیت میں مشرکین سے حاصل ہونے والے اموالِ غنیمت میں پانی کے مشکیزے اور چمڑے کے برتن پاتے تھے تو ہم انہیں (آپس میں) تقسیم کر لیتے تھے، حالانکہ وہ سب مردار (کے چمڑے سے تیار کردہ) ہوتے تھے۔“