إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب طهارة جلد ما يؤكل لحمه إذا كان ذكيا وما جاء في جلد الميتة والإناء المنطبق باب: حلال جانور کی کھال کے پاک ہونے کا بیان جب وہ ذبح شدہ ہو، اور مردار کی کھال اور ڈھکے ہوئے برتن کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 490
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو عُمَرَ الْحُلْوَانِيُّ، ثَنَا دُرُسْتُ ابْنُ زِيَادٍ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: "كُنْتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، ادْعُ لِي مِنْ هَذِهِ الدَّارِ بِوَضُوءٍ. فَقُلْتُ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَطْلُبُ وَضُوءًا. فَقَالَ: أَخْبِرْهُ أَنَّ دَلْوَنَا جِلْدُ مَيْتَةٍ. قَالَ: سَلْهُمْ هَلْ دَبَغُوهُ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: فَإِنَّ دِبَاغَهُ طُهُورُهُ " .
قُلْتُ: يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ضَعِيفٌ.ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ چل رہا تھا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے میرے پیارے بیٹے! میرے لیے اس گھر سے وضو کا پانی مانگو۔“ میں نے (گھر والوں سے جا کر) کہا کہ رسول اللہ ﷺ وضو کے لیے پانی طلب فرما رہے ہیں، تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ ﷺ کو مطلع کر دیں کہ ہمارا ڈول مردار کی کھال کا بنا ہوا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان سے دریافت کرو کہ کیا انہوں نے اسے دباغت دی (کما لیا) ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اس کی دباغت ہی اس کی پاکیزگی ہے۔“ “
میں کہتا ہوں کہ یزید رقاشی ضعیف راوی ہے۔