إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب النذور— نذروں کا بیان۔
باب فيمن نذر أن يحج ماشيا باب: جو شخص پیدل حج کرنے کی نذر مانے۔
حدیث نمبر: 4856
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زَحْرٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ " أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَةً نَاشِرَةً شَعَرَهَا، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ: مُرْهَا فَلْتَخْتَمِرْ، وَلْتَرْكَبْ، وَلْتَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ " .
لَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ.ترجمہ
عبداللہ بن مالک سے روایت ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ نے یہ نذر مانی کہ وہ پیدل چل کر اور اپنے بال بکھیرے ہوئے (سر ننگا رکھ کر) حج کریں گی، پس سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے اس بارے میں دریافت کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم انہیں حکم دو کہ وہ اوڑھنی سے اپنا سر ڈھانپ لیں، سواری اختیار کریں اور تین دن کے روزے رکھیں۔“ اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت سے بھی موجود ہے جسے امام بزار نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔