حدیث نمبر: 4849
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُبَيْدٍ مَوْلَى أَبِي رُهْمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " رُبَّ يَمِينٍ لَا يَصْعَدُ إِلَى اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - بِهَذِهِ الْبُقْعَةِ. قَالَ: فَرَأَيْتُ فِيهَا النَّخَّاسِينَ بَعْدُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ. ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کتنی ہی ایسی قسمیں ہیں جو اس مقام پر (خلافِ حقیقت ہونے کے باعث) اللہ تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں بلند نہیں ہوتیں۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس کے بعد اس جگہ غلاموں کے بیوپاریوں کو (قسمیں کھاتے ہوئے) دیکھا؛ یہ اسناد عاصم بن عبید اللہ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔