إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان۔
باب فيمن حلف بغير الله ثم حنث أو بالبراءة من الإسلام باب: جس نے غیر اللہ کی یا اسلام سے براءت کی قسم کھائی پھر اسے توڑ دیا، اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 4815
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ: " كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَسَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: وَأَبِي، فَحَصَبَهُ ابْنُ عُمَرَ وَقَالَ: إِنَّهَا كَانَتْ يَمِينَ عُمَرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .ترجمہ
سعد بن عبیدہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ تھا کہ انہوں نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اپنے باپ کی قسم“، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اسے کنکریاں ماریں اور فرمایا: ”بلاشبہ یہ (سیدنا) عمر رضی اللہ عنہ کی زمانہ جاہلیت کی قسم ہوا کرتی تھی، پھر رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرما دیا تھا“۔