❮
❯
حدیث نمبر: 480
قَالَ: وَثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ عَلِيٍّ الْأَزْدِيِّ، "سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ لِلْحَلَّاقِ: يَا غُلَامُ، ابْلُغِ الْعَظْمَيْنِ. قَالَ: فَلَمَّا حَلَقَهُ أَعْطَاهُ ذِرَاعَيْهِ وَصَدْرَهُ، فَحَلَقَ شَعْرًا عَلَيْهِمَا وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ، فَقَالَ لَهُ سَالِمٌ: يَا أَبَهْ، إِنَّ النَّاسَ يَحْسَبُونَ أَنَّهَا سُنَّةٌ! قَالَ: فَأَخْبِرِ النَّاسَ أَنَّهَا لَيْسَتْ سُنَّةً، وَلَكِنَّ ابْنَ عُمَرَ آذَاهُ شَعْرُهُ، فَأَرَادَ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْهُ " .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک حجام سے فرمایا: ”اے لڑکے! (سر مونڈتے ہوئے) دونوں ہڈیوں تک پہنچ جاؤ۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ جب اس نے آپ کا سر مونڈ لیا تو آپ نے اپنے دونوں بازو اور سینہ اس کے سامنے کر دیا، چنانچہ اس نے ان پر موجود بال بھی مونڈ دیے جبکہ لوگ آپ کو دیکھ رہے تھے، تو (آپ کے صاحبزادے) سالم رحمہ اللہ نے عرض کی: ”اے ابا جان! لوگ یہ گمان کریں گے کہ (سینہ اور بازو کے بال صاف کرنا) سنت ہے!“ آپ رضی اللہ عنہ نے جواباً فرمایا: ”تم لوگوں کو یہ بتا دو کہ یہ سنت نہیں ہے، بلکہ ابن عمر کو ان بالوں سے تکلیف ہو رہی تھی، اس لیے انہوں نے چاہا کہ ان کو ہٹا کر اپنا بوجھ ہلکا کر لیں۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 480
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف موقوفًا على ابن عمر؛ لجهالة علي الأزدي