❮
❯
حدیث نمبر: 478
قَالَ: وَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ فِطْرٍ ، عَنْ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ إِبْرَاهِيمُ. " مَا مَسَّهُ الْحَدِيدَةُ مِنْ ظُفْرٍ أَوْ شَعْرٍ؟ فَأَمِسَّهُ بِالْمَاءِ".
قُلْتُ: قَالَ الْبَيْهَقِيُّ فِي سُنَنِهِ: وَرُوِّينَا عَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّجُلِ يَقُصُّ أَظْفَارَهُ بَعْدَ الْوُضُوءِ: هُوَ طُهُورُهُ. وَعَنِ الْحَسَنِ: "لَيْسَ فِيهِ وُضُوءٌ". وَعَنْ عَطَاءٍ: "امْسَسْهُ بِالْمَاءِ". وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ كَذَلِكَ.
ترجمہ

بشیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ناخن یا بال کا جو حصہ لوہے (یعنی قینچی یا ناخن تراش وغیرہ) سے مس ہو جائے، تو اس جگہ کو پانی سے تر کر لو۔“
میں کہتا ہوں کہ امام بیہقی رحمہ اللہ نے اپنی سنن میں ذکر کیا ہے کہ ہمیں امام شعبی رحمہ اللہ سے یہ مروی ہے کہ انہوں نے اس شخص کے بارے میں جو وضو کے بعد اپنے ناخن کاٹتا ہے، فرمایا: ”یہ اس کی سابقہ طہارت ہی ہے (یعنی وضو قائم رہے گا)۔“ اور امام حسن بصری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ: ”اس عمل سے وضو (دوبارہ کرنا) لازم نہیں ہوتا۔“ اور امام عطا رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ: ”اس جگہ کو پانی سے مس کر لو۔“ اور امام ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے بھی اسی طرح منقول ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الطهارة / حدیث: 478
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن مقطوعًا على إبراهيم النخعي