❮
❯
حدیث نمبر: 4750
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ، ثَنَا مُجَالِدٌ ، عَنْ عَامِرٍ " سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْبَقَرَةِ وَالْبَعِيرِ يُجْزِئُ عَنْ سَبْعَةِ أَنْفُسٍ؟ قَالَ: وَكَيْفَ؟! أَوَلَهَا سَبْعَةُ أَنْفُسٍ؟! قُلْتُ: إِنَّ أَصْحَابَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِينَ بِالْكُوفَةِ أَفْتُونِي، فَقَالَ الْقَوْمُ: نَعَمْ، قَدْ قَالَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: مَا شَعَرْتُ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُجَالِدٍ.
ترجمہ

عامر بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ”کیا ایک گائے اور اونٹ سات افراد کی طرف سے (قربانی میں) کفایت کر جاتے ہیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”اور یہ کیسے ہو سکتا ہے؟! کیا اس کی سات جانیں ہوتی ہیں؟!“ میں نے عرض کیا: ”کوفہ میں موجود رسول اللہ ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم نے مجھے یہی فتویٰ دیا ہے“، تو وہاں موجود لوگوں نے کہا: ”جی ہاں، یقیناً رسول اللہ ﷺ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما نے یہی فرمایا ہے“، اس پر سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”مجھے اس بات کا علم نہیں تھا“۔ یہ سند مجالد کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الضحايا وفيه العقيقة / حدیث: 4750
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف مجالد»