إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب ما جاء في الضب باب: گوہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4709
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلَكِ بْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ حُصَيْنٍ - رَجُلٍ مِنْ بَنِي فَزَارَةَ - عَنْ سَمُرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقَطَعَ عَلَيْهِ خُطْبَتَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ تَقُولُ فِي الضَّبِّ؟ قَالَ: إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ، فَلَا أَدْرِي أَيَّ الدَّوَابِّ مُسِخَتْ " .ترجمہ
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک دیہاتی نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں اس وقت حاضر ہوا جب آپ ﷺ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، اس نے آپ ﷺ کا خطبہ منقطع کرتے ہوئے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول! آپ گوہ (سانڈا) کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بنی اسرائیل کی ایک امت کی صورتیں مسخ کر دی گئی تھیں، سو میں نہیں جانتا کہ وہ کس جانور کی شکل میں مسخ کیے گئے تھے۔““