إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب ما جاء في ذبح الإبل باب: اونٹوں کو ذبح کرنے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4689
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ قَالَ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ يَنْحَرُونَ الْبُدْنَ مَعْقُولَةَ الْيُسْرَى عَلَى مَا بَقِيَ مِنْ قَوَائِمِهَا " .ترجمہ
عبدالرحمن بن سابط رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم قربانی کے اونٹوں کو اس حال میں نحر کیا کرتے تھے کہ ان کا بایاں پاؤں (گھٹنے سے) بندھا ہوا ہوتا تھا اور وہ اپنے بقیہ پاؤں پر کھڑے ہوتے تھے۔“