إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب ما يذبح من دواب البحر وما لا يذبح باب: سمندری جانوروں میں سے کسے ذبح کیا جائے اور کسے نہیں۔
حدیث نمبر: 4685
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ وَأَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُمَا سَمِعَا شُرَيْحًا قَالَ: " كُلُّ شَيْءٍ فِي الْبَحْرِ مَذْبُوحٌ " .
قَالَ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَطَاءٍ، قَالَ: (أَمَّا) الطَّيْرُ فَأَرَى أَنْ تَذْبَحَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ مَقْطُوعٌ، رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
شریح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سمندر میں رہنے والی ہر چیز (حکم کے اعتبار سے) ذبح شدہ ہے“، ابنِ جریج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ عطاء رحمہ اللہ کے سامنے کیا تو انہوں نے فرمایا: ”جہاں تک پرندے کی بات ہے تو میری رائے میں تم اسے ذبح کرو“، یہ اسناد مقطوع ہے جبکہ اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔