إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں کا بیان۔
باب التسمية وما يقال عند الذبح باب: ذبح کے وقت بسم اللہ پڑھنا اور جو کچھ کہا جائے۔
حدیث نمبر: 4668
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ " أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ عِنْدَ الذَّبْحِ: بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، تَقَبَّلْ مِنْ فُلَانٍ " .ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ وہ ذبح کے وقت یہ کہا کرتے تھے: ”«بِسْمِ اللهِ وَاللهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ مِنْكَ وَلَكَ، تَقَبَّلْ مِنْ فُلَانٍ» ”اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ سب سے بڑا ہے، اے اللہ! یہ تیری ہی عطا ہے اور تیرے ہی لیے (قربان) ہے، تو اسے فلاں (صاحبِ قربانی) کی جانب سے قبول فرما۔““