حدیث کتب › إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب ذكر البعوث والسرايا باب: (نبی ﷺ کے) بھیجے ہوئے دستوں اور سریوں کا ذکر۔
حدیث نمبر: 4637
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: " بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَوَّاتَ بْنَ جُبَيْرٍ إِلَى بَنِي قُرَيْظَةَ يَدْعُوهُمْ، فَقَالُوا: إِنَّمَا مَثَلُنَا مَثَلُ رَجُلٍ كَانَ لَهُ جَنَاحَانِ، فَقُطِعَ أَحَدُهُمَا وَبَقِيَ الْآخَرُ، وَأَبَوْا " .
هَذَا إِسْنَادٌ مُرْسَلٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.ترجمہ
عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ کو بنو قریظہ کی جانب (دعوتِ حق دے کر) روانہ فرمایا، تو انہوں نے (رسول اللہ ﷺ کا پیغام سن کر) کہا: ”ہماری مثال تو بس اس شخص کی طرح ہے جس کے دو پر ہوں، جن میں سے ایک کاٹ دیا گیا ہو اور دوسرا باقی رہ گیا ہو“، اور انہوں نے (بات ماننے سے) انکار کر دیا۔“ یہ سند مرسل ہے تاہم اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔