❮
❯
حدیث نمبر: 4636
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: " كَتَبَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى مِهْرَانَ وَرُسْتُمَ، وَبِلَادِ فَارِسَ: مِنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ إِلَى مِهْرَانَ وَرُسْتُمَ، السَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى، أَمَّا بَعْدُ، فَإِنِّي أَعْرِضُ عَلَيْكُمُ الْإِسْلَامَ، فَإِنْ أَقْرَرْتُمَا بِالْإِسْلَامِ فَلَكُمَا مَا لِلْإِسْلَامِ وَعَلَيْكُمَا مَا عَلَى الْإِسْلَامِ، وَإِنْ أَبَيْتُمَا فَإِنِّي أَعْرِضُ عَلَيْكُمُ الْجِزْيَةَ، فَإِنْ أَبَيْتُمَا فَإِنَّ عِنْدِي رِجَالًا يُحِبُّونَ الْقِتَالَ كَمَا تُحِبُّ فَارِسُ الْخَمْرَ " .
ترجمہ

ابو وائل سے روایت ہے کہ ”سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے مہران، رستم اور اہل فارس کے نام خط لکھا جس کا مضمون یہ تھا: خالد بن ولید کی جانب سے مہران اور رستم کے نام، سلام ہو اس پر جس نے ہدایت کی پیروی کی، امّا بعد! میں تم دونوں کے سامنے اسلام پیش کرتا ہوں، پس اگر تم اسلام قبول کر لو تو تمہارے وہی حقوق ہوں گے جو مسلمانوں کے ہیں اور تم پر وہی ذمہ داریاں عائد ہوں گی جو مسلمانوں پر ہیں، اور اگر تم (اسلام سے) انکار کرو تو میں تمہیں جزیہ دینے کی پیشکش کرتا ہوں، اور اگر تم نے اسے بھی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تو (یاد رکھو کہ) میرے پاس ایسے جری مرد موجود ہیں جو اللہ کی راہ میں لڑنے سے ویسی ہی محبت رکھتے ہیں جیسی اہل فارس شراب سے رغبت رکھتے ہیں۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم / حدیث: 4636
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده حسن إلى أبي وائل، وهو مقطوع يحكي الخبر ولم يذكر من حدثه
تخریج حدیث «عاصم بن بهدلة: صدوق له أوهام (التقريب، من الحفظ)؛ أبو وائل شقيق بن سلمة مخضرم ثقة»