حدیث کتب › إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب غزوة خيبر باب: غزوۂ خیبر کا بیان۔
حدیث نمبر: 4596
قَالَ الطَّيَالِسِيُّ: وَثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ خُثَيْمِ بْنِ عِرَاكٍ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ وَنَفَرًا مِنْ قَوْمِهِ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَافِدَيْنِ، فَوَجَدُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَرَجَ إِلَى خَيْبَرَ، قَالَ: فَانْطَلَقْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْنَاهُ قَدْ فَتَحَ خَيْبَرَ، فَكَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ فَأَشْرَكُونَا فِي سِهَامِهِمْ.
هَذَا الْإِسْنَادُ رُوَاتُهُ رُوَاةُ الصَّحِيحِ.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اور ان کی قوم کے چند افراد ایک وفد کی صورت میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو انہیں معلوم ہوا کہ رسول اللہ ﷺ خیبر کی طرف روانہ ہو چکے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ”پھر ہم رسول اللہ ﷺ کی طرف روانہ ہوئے اور ہم نے آپ ﷺ کو اس حال میں پایا کہ آپ ﷺ خیبر فتح کر چکے تھے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے وہاں موجود لوگوں سے گفتگو فرمائی تو انہوں نے ہمیں بھی مالِ غنیمت کے اپنے حصوں میں شریک کر لیا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی صحیح کے راوی ہیں۔