إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب في غزوة الخندق وقريظة باب: غزوۂ خندق اور (غزوۂ) بنو قریظہ کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: قَالَتْ أَمُّ حَسَنٍ : قَالَ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ أُمُّ سَلَمَةَ : " مَا نَسِيتُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ وَهُوَ يُعَاطِيهِمُ اللَّبَنَ وَقَدِ اغْبَرَّ شَعْرُهُ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَقُولُ:
إِنَّ الْخَيْرَ خَيْرُ الْآخِرَةْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةْ
" .
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَفَّانُ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ... فَذَكَرَهُ بِاخْتِصَارٍ.
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أُمَّ الْحَسَنِ لَمْ أَقِفْ لَهَا عَلَى تَرْجَمَةٍ.ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں غزوہ خندق کا وہ دن نہیں بھولی جب نبی کریم ﷺ صحابہ کرام کو گارے کی اینٹیں پکڑا رہے تھے اور آپ ﷺ کے موئے مبارک غبار آلود ہو چکے تھے، اس وقت آپ ﷺ فرما رہے تھے: «إِنَّ الْخَيْرَ خَيْرُ الْآخِرَةْ فَاغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ وَالْمُهَاجِرَةْ» ”بے شک اصل بھلائی تو آخرت ہی کی بھلائی ہے، پس (اے اللہ!) تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔““ امام ابو یعلیٰ نے اسے ایک دوسری سند سے بھی اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں سوائے ام الحسن کے کہ جن کے حالاتِ زندگی (ترجمہ) تک رسائی نہیں ہو سکی۔