إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب وجوب الاستنجاء بثلاثة أحجار أو الماء والحث على إنقاء الدبر والنهي عن الاستنجاء بالعظم والروث باب: تین پتھروں یا پانی سے استنجا کے وجوب، پچھلی شرمگاہ کو اچھی طرح صاف کرنے کی ترغیب، اور ہڈی اور لید سے استنجا کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 456
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا مُعَلَّى بْنُ مَهْدِيٍّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " عَلَيْكُمْ (بِنَقَاءِ ) الدُّبُرِ، فَإِنَّهُ يَذْهَبُ بِالْبَاسُورِ" .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، عُثْمَانُ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَابْنُ الْمَدِينِيِّ وَأَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالْبَزَّارُ وَابْنُ عَدِيٍّ وَالسَّاجِيُّ وَغَيْرُهُمْ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم پاخانہ کے مقام کی صفائی و طہارت کا بھرپور اہتمام کیا کرو، کیونکہ یہ بواسیر کے مرض کو دور کرتی ہے۔“
یہ سند ضعیف ہے؛ اس کے راوی عثمان بن مطر کو امام ابن معین، ابن مدینی، ابو حاتم، ابو زرعہ، ابو داود، نسائی، بزار، ابن عدی اور ساجی رحمہم اللہ وغیرہم نے ضعیف قرار دیا ہے۔