حدیث کتب › إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب في شهود الملائكة وقتالها يوم بدر باب: بدر کے دن فرشتوں کی حاضری اور ان کے لڑنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 4552
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا عَمْرُوٌ النَّاقِدُ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الْجَزَرِيُّ، ثَنَا الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: " كُنَّا نُصَلِّي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ إِذْ تَبَسَّمَ فِي صَلَاتِهِ فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ، قُلْنَا: يَا رَسُولُ، رَأَيْنَاكَ تَبَسَّمْتَ. قَالَ: مَرَّ بِي مِيكَائِيلُ وَعَلَى جَنَاحِهِ أَثَرُ غُبَارٍ وَهُوَ رَاجِعٌ مِنْ طَلَبِ الْقَوْمِ، فَضَحِكَ إِلَيَّ فَتَبَسَّمْتُ إِلَيْهِ " .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ الْجَزَرِيِّ.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم غزوہ بدر کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز ادا کر رہے تھے کہ اچانک آپ ﷺ اپنی نماز کے دوران مسکرا دیے، پس جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ہم نے آپ کو (دورانِ نماز) مسکراتے ہوئے دیکھا ہے؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس سے میکائیل گزرے جبکہ ان کے پروں پر غبار کے اثرات تھے اور وہ دشمن کے تعاقب سے واپس لوٹ رہے تھے، انہوں نے مجھے دیکھ کر تبسم فرمایا تو میں بھی انہیں دیکھ کر مسکرا دیا۔““ یہ اسناد وازع بن نافع جزری کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔