إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب ما جاء في البيعة على الحرب باب: جنگ پر بیعت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا كَثِيرُ بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا جَعْفَرٌ ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنِ ابْنِ الْعَفِيفِ قَالَ: " شَهِدْتُ أَبَا بَكْرٍ الصِّدِّيقَ وَهُوَ يُبَايِعُ النَّاسَ بَعْدَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْتَمِعُ إِلَيْهِ الْعِصَابَةُ فَيَقُولُ لَهُمْ: بَايِعُونِي عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ ثُمَّ لِلْأَمِيرِ. فَتَعَلَّقْتُ سَوْطِي وَأَنَا يَوْمَئِذٍ غُلَامٌ مُحْتَلِمٌ أَوْ نَحْوُهُ، فَلَمَّا خَلَا مِنْ عِنْدِهِ أَتَيْتُهُ فَقُلْتُ: أُبَايِعُكُ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ لِلَّهِ وَلِكِتَابِهِ ثُمَّ لِلْأَمِيرِ. قَالَ: فَصَعَّدَ فِيَّ الْبَصَرَ وَصَوَّبَهُ أُرِيتُ أَنِّي أَعْجَبْتُهُ، " .ابن العفیف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ”میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں اس وقت حاضر تھا جب وہ رسول اللہ ﷺ کی وفات کے بعد لوگوں سے بیعت لے رہے تھے، ان کے پاس لوگوں کی جماعتیں اکٹھی ہو رہی تھیں اور وہ ان سے فرما رہے تھے کہ ”مجھ سے اللہ، اس کی کتاب اور پھر امیر کی سمع و طاعت (فرمانبرداری) پر بیعت کرو۔“ اس وقت میں نے اپنا کوڑا تھام رکھا تھا اور میں ایک بالغ یا قریب البلوغ لڑکا تھا، چنانچہ جب وہ لوگوں سے فارغ ہوئے تو میں نے ان کے پاس جا کر عرض کیا کہ میں آپ سے اللہ، اس کی کتاب اور پھر امیر کی سمع و طاعت پر بیعت کرتا ہوں، راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے مجھے سر سے پاؤں تک غور سے دیکھا اور مجھے یوں محسوس ہوا کہ میں انہیں پسند آگیا ہوں۔“