حدیث کتب › إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة › كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب سيرة سيدنا رسول الله صلى الله عليه وسلم— سیدنا رسول اللہ ﷺ کی سیرت کا بیان۔
باب ما جاء في البيعة على الحرب باب: جنگ پر بیعت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4530
قَالَ: وَثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، أَبَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ : " أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ خَطَبَ مَقْدِمَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: (إِنَّا) نَمْنَعُكَ مِمَّا نَمْنَعُ مِنْهُ أَنْفُسَنَا وَأَوْلَادَنَا، فَمَا لَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ: الْجَنَّةُ. قَالُوا: رَضِينَا " .ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ کی تشریف آوری کے موقع پر خطبہ دیتے ہوئے عرض کیا: ”ہم آپ ﷺ کی اسی طرح مدافعت اور حفاظت کریں گے جس طرح ہم اپنی جانوں اور اپنی اولاد کا دفاع کرتے ہیں، تو اے اللہ کے رسول ﷺ! (اس جاں نثاری کے بدلے) ہمارے لیے کیا اجر ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جنت۔“ انہوں نے عرض کیا: ”ہم (اس پر) راضی و خوش ہیں۔“