❮
❯
حدیث نمبر: 4496
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا زُهَيْرٌ، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا (عُمَرُ) بْنُ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ ذَكْوَانَ مَوْلَى عَائِشَةَ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ دُرْجًا أُتِيَ بِهِ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، فَنَظَرَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ فَلَمْ يَعْرِفُوا قِيمَتَهُ، فَقَالَ أَتَأْذَنُونَ أَنْ أَبْعَثَ بِهِ إِلَى عَائِشَةَ؛ لِحُبِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِيَّاهَا ؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَأَتَى بِهِ عَائِشَةَ فَفَتَحَتْهُ فَقِيلَ: هَذَا أَرْسَلَ بِهِ إِلَيْكِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ. فَقَالَتْ: مَاذَا فَتَحَ عَلَى ابْنِ الْخَطَّابِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ اللَّهُمَّ لَا تُبْقِنِي لِعَطِيَّةِ قَابِلٍ .
هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں جواہرات کا ایک ڈبہ لایا گیا، ان کے ساتھیوں نے اسے دیکھا تو وہ اس کی قدر و قیمت کا اندازہ نہ کر سکے، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم مجھے اس بات کی اجازت دیتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے شدید محبت کی خاطر یہ ڈبہ انہیں کو بھیج دوں؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! چنانچہ وہ ڈبہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں لایا گیا، جب انہوں نے اسے کھولا تو انہیں بتایا گیا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے آپ کے لیے بھیجا ہے، اس پر انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے بعد ابنِ خطاب پر (دنیا کے) کیسے کیسے دروازے کھول دیے گئے ہیں؟“ پھر دعا کی: «اللَّهُمَّ لَا تُبْقِنِي لِعَطِيَّةِ قَابِلٍ» ”اے اللہ! تو مجھے آئندہ سال کے عطیے تک زندہ نہ رکھنا۔“ اس روایت کی سند صحیح ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجهاد / حدیث: 4496
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «هذا إسناد صحيح»