إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في قسم الفيء والغنيمة والعطاء والنهي عن بيع السهام باب: فے، غنیمت اور عطیات کی تقسیم اور حصوں کی بیع کی ممانعت کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4491
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ عُتْبَةَ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الطَّائِفِ نَزَلَ الْجِعِرَّانَةَ فَقَسَّمَ بِهَا الْمَغَانِمَ، ثُمَّ اعْتَمَرَ مِنْهَا وَذَلِكَ لِلَيْلَتَيْنِ بَقِيَتَا مِنْ شَوَّالٍ .
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ... فَذَكَرَهُ.ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ طائف سے واپس تشریف لائے تو آپ ﷺ نے مقامِ جعرانہ میں قیام فرمایا اور وہاں اموالِ غنیمت تقسیم کیے، پھر آپ ﷺ نے وہیں سے عمرے کا احرام باندھا اور یہ شوال کے مہینے کی دو راتیں باقی رہ جانے کا واقعہ ہے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ موصلی نے بھی ابو بکر بن ابی شیبہ کی سند سے اسی طرح روایت کیا ہے۔