إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب النهي عن قتل النساء والولدان والأجير وغيرهم وقتل ابن أبي الحقيق باب: عورتوں، بچوں، مزدوروں وغیرہ کو قتل کرنے کی ممانعت، اور ابن ابی الحُقَیق کا قتل۔
حدیث نمبر: 4456
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : وَثَنَا - أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنِ - الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَجُلًا أَخَذَ امْرَأَةً أَوْ سَبَاهَا، فَنَازَعَتْهُ قَائِمَ سَيْفِهِ فَقَتَلَهَا، فَمَرَّ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عَنْهَا، فَأُخْبِرَ بِأَمْرِهَا فَنَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءُ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ (وَسَمِعْتُهُ أَنَا مِنْهُ ) ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ. ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے ایک عورت کو پکڑا یا اسے قیدی بنا لیا، تو اس عورت نے (بچاؤ کی خاطر) اس کی تلوار کے دستے کے لیے اس سے جھگڑا (مزاحمت) کیا جس پر اس شخص نے اسے قتل کر دیا، پھر رسول اللہ ﷺ اس مقتولہ کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے اس کے متعلق دریافت فرمایا، چنانچہ آپ ﷺ کو اس کے معاملے کی خبر دی گئی تو آپ ﷺ نے ”عورتوں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا“۔“ اسے امام احمد بن حنبل نے بھی روایت کیا ہے، البتہ یہ سند حجاج بن ارطاہ کے ضعیف ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔