❮
❯
حدیث نمبر: 4401
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا بَشِيرُ بْنُ مُهَاجِرٍ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا نَقَضَ قَوْمٌ الْعَهْدَ إِلَّا كَانَ الْقَتْلُ بَيْنَهُمْ، وَلَا ظَهَرَتِ الْفَاحِشَةُ فِي قَوْمٍ قَطُّ إِلَّا سَلَّطَ اللَّهُ عَلَيْهِمُ الْمَوْتَ .
وَقَالَ الرُّويَانِيُّ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، قَالَ: ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنَهِ، وَالْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ.
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس قوم نے بھی عہد و پیمان کی خلاف ورزی کی تو ان کے درمیان قتل و غارت گری برپا ہو گئی، اور جس قوم میں بھی بے حیائی و فحاشی اعلانیہ ہونے لگی تو اللہ تعالیٰ نے ان پر موت (وبائی امراض اور کثرتِ اموات) کو مسلط کر دیا۔“ امام رویانی نے بھی اسے اپنی سند سے روایت کیا ہے، یہ سند حسن درجہ کی ہے اور اس کی تائید میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی ایک شاہد حدیث بھی موجود ہے جسے امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں اور امام بزار نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجهاد / حدیث: 4401
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «هذا إسناد حسن، وله شاهد من حديث عبد الله بن عمر، رواه ابن ماجه في سننه، والبزار في مسنده»