إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب المعاهدة مع أهل الشرك والترهيب من نقض العهد باب: اہلِ شرک سے معاہدہ کرنا اور عہد شکنی پر وعید۔
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، أَبَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الْمُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ جَاءَتْ جُهَيْنَةُ فَقَالُوا لَهُ: أَنْتَ قَدْ نَزَلْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا فَأَوْثِقْنَا حَتَّى نَأْمَنَكَ وَتَأْمَنَّا، قَالَ: فَأَوْثَقَ لَهُمْ وَلَمْ يُسْلِمُوا .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيِّ وَإِنْ رَوَى لَهُ مُسْلِمٌ، فَإِنَّمَا أَخْرَجَ لَهُ مَقْرُونًا بِغَيْرِهِ، وَضَعَّفَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ سَعْدٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ وَابْنُ عَدِيٍّ وَالدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُمْ.سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب نبی کریم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو قبیلہ جہینہ کے لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی کہ آپ ہمارے علاقوں کے درمیان فروکش ہوئے ہیں، لہٰذا ہمارے ساتھ کوئی عہد و پیمان کر لیں تاکہ ہم آپ کی طرف سے اور آپ ہماری طرف سے مامون و پرامن ہو جائیں، چنانچہ آپ ﷺ نے ان کے ساتھ معاہدہ فرما لیا حالانکہ وہ (اس وقت تک) اسلام نہیں لائے تھے۔“ یہ سند ضعیف ہے؛ مجالد بن سعید ہمدانی اگرچہ امام مسلم کے راویوں میں سے ہیں لیکن انہوں نے ان کی روایت دیگر راویوں کی متابعت میں نقل کی ہے، جبکہ امام یحییٰ بن معین، ابو حاتم، ابن سعد، یعقوب بن سفیان، نسائی، ابن حبان، ابن عدی، دارقطنی اور دیگر محدثین نے انہیں ضعیف قرار دیا ہے۔