إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب ما يستر به من أعين الجن ورد السلام بعد قضاء الحاجة باب: جنوں کی نگاہوں سے کس چیز کے ذریعے پردہ ہوتا ہے، اور قضائے حاجت کے بعد سلام کا جواب دینے کا بیان۔
حدیث نمبر: 439
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةُ بِغَائِطٍ أَوْ بَوْلٍ "
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا: ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، ثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .. فَذَكَرَهُ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.ترجمہ
ایک انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ پاخانہ یا پیشاب کرتے وقت قبلہ کی طرف رخ کیا جائے۔“
اسے امام احمد بن حنبل اور امام ابو بکر بن ابی شیبہ نے بھی روایت کیا ہے، ان دونوں نے بطریق اسماعیل از ایوب از نافع رحمہ اللہ، ایک انصاری شخص سے اور انہوں نے اپنے والد (صحابی رضی اللہ عنہ) سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے (پھر انہوں نے مکمل حدیث بیان کی)۔
یہ سند ضعیف ہے، کیونکہ اس میں موجود تابعی مجہول (نا معلوم) ہے۔