إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب الصبر في الغزاة على نفاد الزاد وما جاء في الطعام يوجد في أرض العدو باب: جنگ میں زادِ راہ ختم ہونے پر صبر کرنا، اور دشمن کی سرزمین میں ملنے والے کھانے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
حدیث نمبر: 4378
وَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثَنَا ( عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْفَضْلِ ) عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ خَيْبَرَ: كُلُوا وَاعْلِفُوا وَلَا تَحْمِلُوا .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْوَاقِدِيِّ .ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ خیبر کے دن ارشاد فرمایا: ”تم خود بھی کھاؤ اور اپنے جانوروں کو بھی چارہ کھلاؤ، لیکن (یہاں سے غلہ وغیرہ) اٹھا کر اپنے ساتھ نہ لے جاؤ۔“ یہ سند محمد بن عمر الواقدی کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔