إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما كان النبي صلى الله عليه وسلم يقول إذا شيع جيشا باب: نبی ﷺ کسی لشکر کو رخصت کرتے وقت کیا فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 4349
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : وَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ ثَوْرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا وَجَّهَ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ وَأَصْحَابَهُ إِلَى ابْنِ الْأَشْرَفِ لِيَقْتُلُوهُ مَشَى مَعَهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَقِيعِ الْغَرْقَدِ، ثُمَّ وَجَّهَهُمْ، ثُمَّ قَالَ: انْطَلِقُوا عَلَى اسْمِ اللَّهِ، اللَّهُمَّ أَعِنْهُمْ، ثُمَّ رَجَعَ . (هَذَا صَحِيحٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَإِنْ رَوَى هَذَا الطَّرِيقَ بِصِيغَةِ الْعَنْعَنَةِ فَقَدْ رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي مَسْنَدِهِ مِنْ طَرِيقِهِ مُصَرِّحًا بِالتَّحْدِيثِ مِنْ ثَوْرٍ ).ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے جب سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کو ابن اشرف کے قتل کے لیے روانہ فرمایا تو نبی ﷺ ان کے ہمراہ بقیع الغرقد تک پیدل تشریف لے گئے، پھر آپ ﷺ نے انہیں رخصت کیا اور فرمایا: ”اللہ کے نام پر روانہ ہو جاؤ، «اللَّهُمَّ أَعِنْهُمْ» ”اے اللہ! ان کی مدد فرما“۔“ پھر آپ ﷺ واپس تشریف لے آئے۔ یہ روایت صحیح ہے، اور محمد بن اسحاق نے اگرچہ اس طریق کو صیغہ عنعنہ کے ساتھ روایت کیا ہے، لیکن امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں اسے انہی کے طریق سے ثور بن یزید سے سماع کی صراحت کے ساتھ روایت کیا ہے۔