إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الجهاد— جہاد کا بیان۔
باب ما جاء في اتخاذ الخيل للجهاد وفضلها وإكرامها وسهامها باب: جہاد کے لیے گھوڑے رکھنے، ان کی فضیلت، ان کی تکریم اور ان کے حصوں کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى: وَثَنَا (الْجَرَّاحُ ) بْنُ مَخْلَدٍ، حَدَّثَتْنِي قُتَيْلَةُ بِنْتُ جُمَيْعٍ قَالَتْ: حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ أَبِي أَحْمَرَ الْمَازِنِيَّ - قَالَ: وَهُوَ أَحَدُ بَنِي رَبِيبَةَ بْنِ مَازِنٍ - قَالَ: كُنْتُ فِي إِبِلٍ لِي أَرْعَاهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَغَارَتْ عَلَيْهَا خَيْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ خَيْلُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَمَعْتُ إِبِلِي وَرَكِبْتُ الْفَحْلَ فَتَفَاجَّ يَبُولُ، فَنَزَلْتُ عَنْهُ وَرَكِبْتُ نَاقَةً مِنْهَا فَنَجَوْتُ عَلَيْهَا (وَطَرَدُوا ) الْإِبِلَ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّهَا عَلَيَّ، وَلَمْ يَكُنْ قَسَمَهَا بَعْدُ .سیدنا عمارہ بن ابی احمر مازنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ”میں جاہلیت کے دور میں اپنے اونٹوں کے ریوڑ میں تھا اور انہیں چرا رہا تھا کہ اچانک رسول اللہ ﷺ کے شہسواروں یا آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے گھڑ سوار دستوں نے ان پر دھاوا بول دیا، میں نے اپنے اونٹ اکٹھے کیے اور ایک نر اونٹ پر سوار ہو گیا لیکن وہ ٹانگیں پھیلا کر پیشاب کرنے لگا، چنانچہ میں اس سے نیچے اترا اور ان میں سے ایک اونٹنی پر سوار ہو کر اپنی جان بچا لی، جبکہ وہ لوگ اونٹ ہانک کر لے گئے۔ پھر میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے وہ اونٹ مجھے واپس لوٹا دیے کیونکہ ابھی تک وہ (بطورِ مالِ غنیمت) تقسیم نہیں کیے گئے تھے۔“