❮
❯
حدیث نمبر: 4283
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثَنَا حَبِيبُ بْنُ شِهَابٍ الْعَنْبَرِيُّ ، سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: أَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي، فَلَقِينَا أَبَا هُرَيْرَةَ عِنْدَ بَابِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَنْ أَنْتُمَا ؟ فَأَخْبَرَاهُ، فَقَالَ: انْطَلِقَا - إِلَى نَاسٍ عَلَى تَمْرٍ وَمَاءٍ - قَالَ: قُلْنَا: أَكْثَرَ اللَّهُ خَيْرَكَ، قُلْنَا: اسْتَأْذِنْ لَنَا عَلَى ابْنِ عَبَّاسٍ. قَالَ: فَاسْتَأْذَنَ لَنَا، فَسَمِعْنَا ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ تَبُوكَ فَقَالَ: مَا فِي النَّاسِ مِثْلُ رَجُلٍ أَخَذَ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فَيُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَيَجْتَنِبُ شُرُورَ النَّاسِ، وَمِثْلُ رَجُلٍ نَادَى فِي غَنَمِهِ يُقْرِي ضَيْفَهُ وَيُؤَدِّي حَقَّهُ. قَالَ: فَقَالَهَا ؟ قَالَ: قَالَهَا. قَالَ: قُلْتُ: أَقَالَهَا ؟ قَالَ: قَالَهَا. فَكَبَّرْتُ وَحَمِدْتُ اللَّهَ وَشَكَرْتُ .
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ وَالنَّسَائِيُّ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ، وَالتِّرْمِذِيُّ فِي الْجَامِعِ، وَقَالَ: حَسَنٌ غَرِيبٌ.
ترجمہ

شہاب عنبری سے روایت ہے کہ میں اور میرے ایک ساتھی سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو ہماری ملاقات سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے دروازے پر ہوئی، انہوں نے پوچھا: ”تم دونوں کون ہو؟“ ہم نے انہیں اپنا تعارف کرایا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایسے لوگوں کے پاس چلو جو (فی الحال) کھجوروں اور پانی پر گزارا کر رہے ہیں“، ہم نے کہا: «أَكْثَرَ اللَّهُ خَيْرَكَ» ”اللہ آپ کی خیر و بھلائی میں اضافہ فرمائے“، پھر ہم نے عرض کیا: ”ہمارے لیے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے ملاقات کی اجازت طلب کریں“، چنانچہ انہوں نے ہمارے لیے اجازت لی، تو ہم نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو رسول اللہ ﷺ کے حوالے سے یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے غزوہ تبوک کے دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: ”لوگوں میں اس شخص کی مثل کوئی نہیں جو اپنے گھوڑے کی لگام تھامے اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہے اور لوگوں کے شرور سے دور رہتا ہے، اور (اسی طرح) اس شخص کی مانند کوئی نہیں جو اپنی بکریوں کے ریوڑ میں مصروف رہتا ہے، اپنے مہمان کی مہمانی کرتا ہے اور اس کا حق ادا کرتا ہے“۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے (بطورِ تصدیق) پوچھا: کیا واقعی آپ ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی؟ انہوں نے کہا: ہاں! انہوں نے ہی فرمائی ہے۔ میں نے پھر پوچھا: کیا فی الواقع انہوں نے یہ فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! انہوں نے ہی فرمایا ہے۔ اس پر میں نے اللہ کی بڑائی بیان کی، اس کی حمد وثنا کی اور اس کا شکر ادا کیا۔ اس حدیث کو امام ابن حبان نے اپنی صحیح میں، امام نسائی نے مختلف الفاظ کے ساتھ اور امام ترمذی نے اپنی جامع میں روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے اسے حسن غریب قرار دیا ہے۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجهاد / حدیث: 4283
درجۂ حدیث محدثین: قال الترمذي: حسن غريب / أخرجه ابن حبان في صحيحه
تخریج حدیث «أخرجه سنن الترمذي برقم: 1652، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2569، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2833، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2395، وأخرجه فتح الباري برقم: 2634، 4430، 6129، 6677، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2425، 8429، 8481، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10767، 10768، 12924، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5545»