❮
❯
حدیث نمبر: 4274
قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا سَعِيدٌ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَوْقِفُ سَاعَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ مِنْ شُهُودِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ عِنْدَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ .
رَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ مِنْ طَرِيقِ مُجَاهِدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ فِي الرِّبَاطِ فَفَزِعُوا إِلَى السَّاحِلِ، ثُمَّ قِيلَ: لَا بَأْسَ. فَانْصَرَفَ النَّاسُ، وَأَبُو هُرَيْرَةَ وَاقِفٌ، فَقَالَ: مَا يُوقِفُكَ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَوْقِفٌ سَاعَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ قِيَامِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ عِنْدَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی راہ میں ایک گھڑی قیام کرنا حجرِ اسود کے پاس لیلۃ القدر پانے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔“ نیز اسے امام ابنِ حبان نے اپنی صحیح میں مجاہد کے واسطے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ وہ ایک سرحدی چوکی (رباط) پر متعین تھے کہ اچانک ساحلِ سمندر پر دشمن کے حملے کا کوئی خدشہ پیدا ہوا، پھر جب یہ واضح ہو گیا کہ ”کوئی خطرہ نہیں ہے“ تو لوگ واپس چلے گئے لیکن سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اپنی جگہ ڈٹے رہے، ان سے پوچھا گیا: ”اے ابوہریرہ! آپ کو کس چیز نے یہاں روکے رکھا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ کی راہ میں ایک گھڑی کھڑا ہونا حجرِ اسود کے پاس لیلۃ القدر کی شب بیداری اور قیام کرنے سے بہتر ہے۔“

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الجهاد / حدیث: 4274
درجۂ حدیث محدثین: أخرجه ابن حبان في صحيحه