إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب نظر الإمام في مصالح المسلمين باب: امام کا مسلمانوں کے مفادات پر نظر رکھنا۔
حدیث نمبر: 4235
قَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، ثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَ كَذَاكَ فِي الْأَمْرِ مِنْ أُمُورِ الْمُسْلِمِينَ وَأَنَا مَعَهُ .
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ مُطَوَّلًا، وَسَيَأْتِي لَفْظُهُ فِي مَنَاقِبِ ابْنِ مَسْعُودٍ .ترجمہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ مسلمانوں کے اہم معاملات پر باہمی مشاورت اور گفتگو کے لیے رات گئے تک سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف فرما رہتے تھے اور میں بھی آپ دونوں کے ہمراہ ہوتا تھا۔“ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، نیز امام ابو یعلیٰ موصلی نے اسے تفصیل کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے الفاظ عنقریب سیدنا ابنِ مسعود رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب کے بیان میں آئیں گے۔