❮
❯
حدیث نمبر: 4236
وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ : ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ وَاصِلٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ رَجُلٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: بَعَثَ إِلَيَّ عُمَرُ فَأَتَيْتُهُ، فَلَمَّا بَلَغْتُ الْبَابَ أَتَيْتُهُ فَسَمِعْتُ نَحِيبَهُ، فَقُلْتُ: اعْتُرِيَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، فَدَخَلْتُ فَأَخَذْتُ بِمَنْكِبَيْهِ وَقُلْتُ: لَا بَأْسَ لَا بَأْسَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ: بَلْ أَشَدُّ الْبَأْسِ، فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَدْخَلَنِي الْبَابَ، فَإِذَا حَقَائِبُ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضِهِ فَقَالَ: الْآنَ هَانَ آلُ الْخَطَّابِ عَلَى اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَوْ شَاءَ لَجَعَلَ هَذَا إِلَى صَاحِبَيْ - يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ - فَسَنَّا لِي فِيهِ سُنَّةً أَقْتَدِي بِهَا، فَقُلْتُ: اجْلِسْ بِنَا نُفَكِّرُ، اجْلِسْ بِنَا نُفَكِّرُ، فَجَعَلْنَا لِأُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ أَرْبَعَةَ آلَافٍ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَجَعَلْنَا لِلْمُهَاجِرِينَ أَرْبَعَةَ آلَافٍ أَرْبَعَةَ آلَافٍ، وَلِسَائِرِ النَّاسِ أَلْفَيْنِ أَلْفَيْنِ . هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ بَعْضِ رُوَاتِهِ.
ترجمہ

سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے پیغام بھیج کر بلایا تو میں ان کے پاس حاضر ہوا، جب میں دروازے پر پہنچا تو میں نے ان کے زار و قطار رونے کی آواز سنی، میں نے (دل میں) کہا: امیر المؤمنین پر کوئی مصیبت آ پڑی ہے، پھر میں اندر داخل ہوا اور ان کے کندھوں کو تھام کر عرض کیا: «لَا بَأْسَ لَا بَأْسَ» ”کوئی حرج نہیں، کوئی فکر کی بات نہیں اے امیر المؤمنین!“ انہوں نے فرمایا: ”بلکہ یہ تو شدید فکر کی بات ہے“، پھر انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے دروازے کے اندر لے گئے تو وہاں مال و متاع کے تھیلے ایک دوسرے کے اوپر لدے ہوئے تھے، تب انہوں نے فرمایا: ”اب اللہ کے ہاں آلِ خطاب کی کوئی وقعت نہیں رہی، بے شک اللہ عزوجل اگر چاہتا تو یہ مال میرے دونوں ساتھیوں یعنی نبی کریم ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو عطا فرما دیتا اور وہ اس کے متعلق میرے لیے کوئی ایسا طریقہ مقرر فرما دیتے جس کی میں پیروی کرتا“، میں نے عرض کیا: ”آپ تشریف رکھیں ہم اس پر غور و فکر کرتے ہیں، آپ تشریف رکھیں ہم مل کر سوچتے ہیں“، چنانچہ ہم نے امہات المؤمنین کے لیے چار چار ہزار، مہاجرین کے لیے چار چار ہزار اور باقی لوگوں کے لیے دو دو ہزار مقرر کر دیے۔“ یہ سند ضعیف ہے کیونکہ اس کے بعض راوی مجہول (نامعلوم) ہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإمارة / حدیث: 4236
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة بعض رواته»