إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب فيمن ترك الطاعة وفارق الجماعة باب: جس نے اطاعت چھوڑ دی اور جماعت سے الگ ہو گیا، اس کا بیان۔
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِي قَيْسِ بْنِ رِيَاحٍ الْقَيْسِيِّ، سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: مَنْ تَرَكَ الطَّاعَةَ وَفَارَقَ الْجَمَاعَةَ فَمَاتَ ؟ مَاتَ مِيتَةً جَاهِلِيَّةً، وَمَنْ خَرَجَ تَحْتَ رَايَةٍ عَصَبِيَّةٍ يَغْضَبُ لِعَصَبِيَّةٍ، أَوْ يَنْصُرُ عَصَبِيَّةً، أَوْ يَدْعُو إِلَى عَصَبِيَّةٍ فَقُتِلَ، فَقَتْلُهُ جَاهِلِيَّةٌ، وَمَنْ خَرَجَ عَلَى أُمَّتِي يَضْرِبُ بَرَّهَا وَفَاجِرَهَا لَا يَتَحَاشَ مِنْ مُؤْمِنٍ وَلَا يَفِي لِذِي عَهْدِهَا، فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ .سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے (امیر کی) اطاعت سے ہاتھ کھینچ لیا اور (مسلمانوں کی) جماعت سے علیحدگی اختیار کر لی، پھر وہ اسی حالت میں فوت ہو گیا تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہو گی، اور جو شخص کسی اندھے تعصب کے جھنڈے تلے نکلے کہ وہ عصبیت ہی کی خاطر غصہ کرے، یا عصبیت ہی کی بنیاد پر مدد کرے، یا عصبیت ہی کی طرف لوگوں کو دعوت دے اور پھر وہ قتل کر دیا جائے تو اس کا قتل ہونا جاہلیت کا قتل ہے، اور جس نے میری امت کے خلاف خروج کیا اور اس کے نیک و بد (سب) کو مارنے لگا، نہ کسی مومن کی حرمت کا لحاظ کیا اور نہ ہی کسی صاحبِ عہد کے عہد کو پورا کیا، تو اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میرا اس سے کوئی تعلق ہے۔“