إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق باب: خالق کی نافرمانی میں کسی مخلوق کی اطاعت نہیں۔
حدیث نمبر: 4226
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، ثَنَا حَرْبٌ ، ثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ (زُنَيْبٍ) أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ مُعَاذًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَيْنَا أُمَرَاءُ يَسْتَنُّونَ بِسُنَّتِكَ، وَلَا يَأْخُذُونَ بِأَمْرِكَ، فَمَا تَأْمُرُنِي فِيهِمْ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا طَاعَةَ لِمَنْ لَمْ يُطِعِ اللَّهَ .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کا کیا ارشاد ہے اگر ہم پر ایسے حکمران مقرر ہوں جو نہ تو آپ کی سنت پر عمل کریں اور نہ ہی آپ کے حکم کو تسلیم کریں، تو آپ مجھے ان کے متعلق کیا حکم دیتے ہیں؟“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کی کوئی اطاعت نہیں جس نے اللہ کی نافرمانی کی۔“