إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب ما جاء في الأمراء والأمناء والعرفاء وغيرهم باب: امراء، امناء، عرفاء (نقیبوں) وغیرہ کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، ثَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ غَلَّاقٍ الْقَيْسِيِّ ، قُلْتُ لِأَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - قَدْ فَضَّلَ الْجِهَادَ، وَإِنَّ لِي وَالِدَيْنِ كُلَّمَا قَرَّبْتُ رَاحِلَتِي لِأَرْتَحِلَ جَاءَا فَحَطَّا رَحْلِي، قَالَ: جَنَّتَاكَ، فَأَصْلِحْ إِلَيْهِمَا. قُلْتُ: إِنَّ اللَّهَ قَدْ فَضَّلَ الْجِهَادَ، وَإِنِّي كُلَّمَا قَدَّمْتُ رَاحِلَتِي لِأَرْحَلَ جَاءَا فَحَطَّا رَحْلِي - ثَلَاثًا - فَقَالَ: إِنِّي لَأَرَى لَكَ حِرْصًا، مَا أَرَى دِيوَانَهُمْ إِلَّا سَيَعْلَقُكَ فَإِنْ عَلِقَكَ دِيوَانُهُمْ، فَلَا تَكُونَنَّ عَرِّيفًا وَلَا شُرْطِيًّا، قُلْتُ: لِمَ ؟ قَالَ: يُدِينُونَكَ وَلَا يُثَبِّتُونَكَ ) .خالد بن غلاق القیسی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے عرض کی کہ بے شک اللہ تعالیٰ نے جہاد کو بہت فضیلت عطا فرمائی ہے، جب کہ میرے والدین کا حال یہ ہے کہ جب بھی میں اپنی سواری کوچ کے لیے تیار کرتا ہوں تو وہ آ کر میرا کجاوہ اتار دیتے ہیں، جس پر آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ”وہی دونوں تمہاری جنت ہیں، لہٰذا ان کے ساتھ حسنِ سلوک اور بھلائی کا معاملہ کرو۔“ میں نے (پھر) عرض کی کہ اللہ نے جہاد کو بڑی فضیلت دی ہے اور جب بھی میں اپنی سواری روانگی کے لیے پیش کرتا ہوں تو وہ آ کر میرا سامان ہٹا دیتے ہیں، میں نے تین مرتبہ یہی بات دہرائی تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہارے اندر (نیکی کی) شدید تڑپ دیکھ رہا ہوں، میرا گمان ہے کہ سرکاری دفتر والے عنقریب تمہیں اپنے ساتھ منسلک کر لیں گے، پس اگر تم ان کے سرکاری رجسٹر کا حصہ بن جاؤ تو ہرگز نہ نگران (عریف) بننا اور نہ ہی سپاہی (شرطی) بننا۔“ میں نے دریافت کیا کہ ایسا کیوں ہے؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیونکہ وہ تمہیں (غلط کاموں کا) ذمہ دار تو ٹھہرائیں گے مگر تمہارے لیے ثباتِ قدمی اور بقا کا سامان نہیں کریں گے۔“