إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب ما جاء في الأمراء باب: امراء کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: دَخَلَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ عَلَى مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ يَعُودُهُ وَنَحْنُ عِنْدَهُ وَابْنُ زِيَادٍ عَامَلٌ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ مَعْقِلٌ: وَاللَّهِ لَأُحَدِّثَنَّكَ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَيُّمَا رَجُلٍ اسْتَرْعَاهُ اللَّهُ رَعِيَّةً فَمَاتَ يَوْمَ يَمُوتُ وَهُوَ غَاشٌّ لِرَعِيَّتِهِ؛ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ قَالَ: فَهَلَّا قَبْلَ الْيَوْمِ حَدَّثَنِي، قَالَ لَهُ: لَوْلَا أَنِّي أَرَى مَا بِي مَا حَدَّثْتُكَ . قُلْتُ: رَوَى الْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ الْمَرْفُوعَ مِنْ حَدِيثِهِ دُونَ بَاقِيهِ.حسن (بصری) رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبید اللہ بن زیاد سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے آیا جبکہ ہم بھی ان کے پاس موجود تھے اور ابن زیاد اس وقت حاکم تھا، اس نے آپ سے کچھ دریافت کیا تو سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں تجھے وہ حدیث ضرور سناؤں گا جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے، بخدا میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس کسی شخص کو اللہ تعالیٰ نے کسی رعیت کا نگران بنایا، پھر وہ جس دن مرا اس حال میں مرا کہ اپنی رعیت کے ساتھ خیانت کرنے والا تھا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام فرما دے گا۔““ ابن زیاد نے کہا: آپ نے یہ حدیث مجھے آج سے پہلے کیوں نہ سنائی؟ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے اسے جواب دیا: ”اگر میں اپنی اس موجودہ حالت (یعنی قریب الموت ہونا) کو نہ دیکھ رہا ہوتا تو تجھے یہ حدیث کبھی نہ سناتا۔“ امام بخاری اور امام مسلم رحمہما اللہ نے اس روایت کے صرف مرفوع حصے کو نقل کیا ہے، جبکہ بقیہ قصہ ذکر نہیں کیا۔