إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان۔
باب المياه باب: پانیوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 416
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا قَيْسٌ ، عَنْ طَرِيفِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: "كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَيْنَا عَلَى غَدِيرٍ فِيهِ جِيفَةٌ، فَتَوَضَّأَ بَعْضُ الْقَوْمِ، وَأَمْسَكَ بَعْضُ الْقَوْمِ حَتَّى يَجِيءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أُخْرَيَاتِ النَّاسِ فَقَالَ: تَوَضَّؤُوا وَاشْرَبُوا" فَإِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُهُ شَيْءٌ " .
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالتِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ هَذَا اللَّفْظِ وَقَالَ: حَدِيثٌ حَسَنٌ.ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ تھے کہ ہمارا گزر ایک ایسے تالاب پر ہوا جس میں کوئی مردار پڑا ہوا تھا، چنانچہ بعض لوگوں نے تو وضو کر لیا جبکہ بعض لوگ رکے رہے یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ تشریف لے آئے، پھر جب نبی کریم ﷺ لوگوں کے سب سے آخری حصے میں تشریف لائے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم (اس سے) وضو کرو اور اسے پیو“ کیونکہ پانی کو کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔“
میں (بوصیری) کہتا ہوں کہ اسے امام ابوداؤد، نسائی اور ترمذی نے ان الفاظ کے علاوہ دیگر الفاظ سے روایت کیا ہے اور امام ترمذی نے فرمایا کہ یہ ”حدیث حسن“ ہے۔