إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب خلافة أبي بكر الصديق رضي الله عنه باب: سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی خلافت کا بیان۔
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، عَنْ (زِرٍّ) عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتِ الْأَنْصَارُ: مِنَّا أَمِيرٌ وَمِنْكُمْ أَمِيرٌ، فَأَتَاهُمْ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ أَبَا بَكْرٍ أَنْ يَؤُمَ النَّاسَ ؟ فَأَيُّكُمْ تَطِيبُ نَفْسُهُ أَنْ يَتَقَدَّمَ أَبَا بَكْرٍ. قَالَتِ الْأَنْصَارُ: نَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ نَتَقَدَّمَ أَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ .
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ زَائِدَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ، وَتَقَدَّمَ فِي آخِرِ كِتَابٍ الْجَنَائِزِ، وَسَيَأْتِي سَبَبُ قَبُولِ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ الْخِلَافَةَ مُطَوَّلًا جِدًّا فِي بَابِ كَرَاهِيَةِ الْإِمَارَةِ لِمَنْ يَقْدِرُ عَلَيْهَا.سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ ﷺ کی وفات ہوئی تو انصار نے کہا کہ ایک امیر ہم میں سے ہوگا اور ایک امیر تم (مہاجرین) میں سے ہوگا، پس سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اے گروہِ انصار! کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تھا کہ وہ لوگوں کی امامت کرائیں؟ تو تم میں سے کس کا نفس اس بات پر آمادہ ہوگا کہ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے آگے بڑھے؟ اس پر انصار نے جواب دیا: ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں «نَعُوذُ بِاللَّهِ» اس بات سے کہ ہم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے آگے بڑھیں“۔ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی سند سے روایت کیا ہے۔