إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب خلافة عمر بن الخطاب رضي الله عنه باب: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت کا بیان۔
حدیث نمبر: 4156
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنْسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى عُمَرَ بَعْدَ هَلَاكِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقُلْتُ: ارْفَعْ يَدَكَ أُبَايِعْكَ عَلَى مَا بَايَعْتُ عَلَيْهِ صَاحِبَيْكَ مِنْ قَبْلِكَ - يَعْنِي: النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَبَايَعْتُهُ عَلَى السَّمْعِ وَالطَّاعَةِ فِيمَا اسْتَطَعْتُ .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ. ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ آپ اپنا ہاتھ بڑھائیے تاکہ میں آپ کی بیعت انھی شرائط پر کروں جن پر میں نے آپ سے پہلے آپ کے دو ساتھیوں یعنی نبی کریم ﷺ اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بیعت کی تھی، چنانچہ میں نے ان سے اپنی استطاعت کے مطابق سمع و طاعت (حکم سننے اور ماننے) پر بیعت کی۔“ یہ سند علی بن زید بن جدعان کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے۔