❮
❯
حدیث نمبر: 4153
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ ، وَثَنَا أَبُو بَهْزٍ الصَّقْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ بِنْتِ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلٍ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَدَخَلَ إِلَى بُسْتَانٍ، فَجَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ: يَا أَنَسُ، قُمْ فَافْتَحْ لَهُ وَبِشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِي. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُعْلِمُهُ ؟ قَالَ: أَعْلِمْهُ.
فَإِذَا أَبُو بَكْرٍ، قُلْتُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ، وَأَبْشِرْ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ جَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ: يَا أَنَسُ، قُمْ فَافْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، وَبِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ. قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُعْلِمُهُ ؟ قَالَ: أَعْلِمْهُ. قَالَ: فَخَرَجْتُ فَإِذَا عُمَرُ، قَالَ: قُلْتُ لَهُ: أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ وَأَبْشِرْ بِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ. قَالَ: ثُمَّ جَاءَ آتٍ فَدَقَّ الْبَابَ، فَقَالَ: يَا أَنَسُ، قُمْ فَافْتَحْ لَهُ وَبَشِّرْهُ بِالْجَنَّةِ، وَبَشِّرْهُ بِالْخِلَافَةِ بَعْدَ عُمَرَ، وَأَنَّهُ مَقْتُولٌ. قَالَ: فَخَرَجْتُ، فَإِذَا عُثْمَانُ، فَقُلْتُ: لَهُ أَبْشِرْ بِالْجَنَّةِ وَبِالْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِ عُمَرَ وَأَنَّكَ مَقْتُولٌ. قَالَ: فَدَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لِمَهْ ؟ وَاللَّهِ مَا تَغَنَّيْتُ وَلَا تَمَنَّيْتُ وَلَا مَسَسْتُ فَرْجِي مُنْذُ بَايَعْتُكَ. قَالَ: هُوَ ذَاكَ يَا عُثْمَانُ .
رَوَاهُ الْبَزَّارُ فِي مُسْنَدِهِ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ الْمُخْتَارِ - قَالَ: لَقِيتُهُ بِالْكُوفَةِ - عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَزَّارُ : لَا نَعْلَمُهُ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا مِنْ وَجْهَيْنِ هَذَا أَحَدُهُمَا وَالْآخَرُ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا أَبُو عَمْرٍو عُتْبَةُ، عَنْ أَبِي رَوْقٍ، سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَائِطِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَجَاءَ رَجُلٌ فَاسْتَفْتَحَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا أَنَسُ، قُمْ فَافْتَحْ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ الْبَزَّارُ : وَكِلَا الْوَجْهَيْنِ فَلَيْسَا بِالْقَوِيَّيْنِ، وَلَمْ يُتَابَعْ بَكْرٌ عَلَيْهِ وَلَا نَعْلَمُ رَوَى أَبُو رَوْقٍ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا هَذَا.
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ تشریف لائے اور ایک باغ میں داخل ہوئے، اتنے میں ایک آنے والے نے دستک دی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو اور ان کے لیے دروازہ کھول دو، اور انہیں جنت کی اور میرے بعد خلافت کی بشارت دے دو۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں انہیں اس کی خبر دے دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں خبر دے دو۔“ دیکھا تو وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے کہا: ”آپ کو جنت کی اور رسول اللہ ﷺ کے بعد خلافت کی بشارت ہو۔“ پھر ایک اور آنے والے نے دستک دی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو اور ان کے لیے دروازہ کھول دو، اور انہیں جنت کی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی بشارت دے دو۔“ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں انہیں خبر دے دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں خبر دے دو۔“ میں نکلا تو دیکھا کہ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان سے کہا: ”آپ کو جنت کی اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی بشارت ہو۔“ پھر ایک اور شخص نے آکر دستک دی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے انس! اٹھو اور ان کے لیے دروازہ کھول دو، اور انہیں جنت کی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی بشارت دے دو، اور یہ بھی کہ وہ شہید کیے جائیں گے۔“ میں باہر نکلا تو دیکھا کہ وہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ تھے، میں نے ان سے کہا: ”آپ کو جنت کی اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بعد خلافت کی بشارت ہو اور یہ کہ آپ شہید کیے جائیں گے۔“ وہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! یہ کس بنا پر ہے؟ اللہ کی قسم! جب سے میں نے آپ کے دستِ مبارک پر بیعت کی ہے، نہ تو کبھی گانا گایا، نہ کبھی (بری) تمنا کی اور نہ ہی کبھی اپنی شرمگاہ کو چھوا ہے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عثمان! بات یہی ہے۔“ امام بزار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اس کی صرف دو سندوں کا علم ہے، جن میں سے ایک یہی ہے اور دوسری ابو روق کی سند ہے، تاہم یہ دونوں سندیں زیادہ مضبوط نہیں ہیں، راوی بکر کی اس روایت میں متابعت نہیں کی گئی اور ہمیں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ابو روق کی اس کے علاوہ کوئی اور روایت معلوم نہیں۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإمارة / حدیث: 4153
درجۂ حدیث محدثین: سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف جدًا؛ أبو بهز الصقر بن عبد الرحمن متهم بالوضع
تخریج حدیث «الصقر بن عبد الرحمن أبو بهز: حدّث بهذا الحديث «بحديث كذب»، قال ابن أبي شيبة: كان يضع الحديث، وقال جزرة: كذاب (ميزان الاعتدال)؛ وقال البزار: كلا الوجهين ليسا بالقويين.»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7284، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8912، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7498، 7501»