❮
❯
حدیث نمبر: 4152
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعٍ، ثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْعَوَامِّ ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: لَمَّا أَسَّسَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدَ الْمَدِينَةِ جَاءَ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ، وَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ، وَجَاءَ عُمَرُ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ، وَجَاءَ عُثْمَانُ بِحَجَرٍ فَوَضَعَهُ، قَالَتْ: فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ ؟ فَقَالَ: هَذَا أَمْرُ الْخِلَافَةِ مِنْ بَعْدِي . هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ، إِلَّا أَنَّهُ يَتَقَوَّى بِمَا قَبْلَهُ وَلَمْ يَنْفَرِدْ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ بِهَذَا الطَّرِيقِ.
فَقَدْ رَوَاهُ الْحَاكِمُ فِي كِتَابِهِ الْمُسْتَدْرَكِ: ثَنَا أَبُو عَلَيٍّ الْحَافِظُ، ثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ، حَدَّثَنِي عَمِّي، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: أَوَّلُ حَجَرٍ حَمَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبِنَاءِ الْمَسْجِدِ، ثُمَّ حَمَلَ أَبُو بَكْرٍ حَجَرًا، ثُمَّ حَمَلَ عُمَرُ حَجَرًا آخَرَ، ثُمَّ حَمَلَ عُثْمَانُ حَجَرًا آخَرَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَرَى إِلَى هَؤُلَاءِ كَيْفَ يُسَاعِدُونَكَ. فَقَالَ: يَا عَائِشَةُ، هَؤُلَاءِ الْخُلَفَاءُ مِنْ بَعْدِي .
وَقَالَ الْحَاكِمُ : هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ عَلَى شَرْطِ الشَّيْخَيْنِ، وَلَمْ يُخْرِجَاهُ.
ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ نے مدینہ منورہ کی مسجد کی بنیاد رکھی تو آپ ﷺ ایک پتھر لے کر آئے اور اسے (مقامِ بنیاد پر) رکھا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک پتھر لائے اور اسے رکھا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک پتھر لائے اور اسے رکھا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ایک پتھر لائے اور اسے رکھا؛ سیدہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ سے اس (ترتیب) کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یہ میرے بعد خلافت کا معاملہ ہے (یعنی اسی ترتیب سے خلافت ہوگی)۔“ یہ سند ایک راوی (تابعی) کے مجہول ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے، البتہ اسے ماقبل کی روایت سے تقویت ملتی ہے اور اس طریق کی روایت میں امام ابو یعلیٰ موصلی منفرد نہیں ہیں، چنانچہ امام حاکم نے بھی اسے اپنی کتاب 'المستدرک' میں روایت کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مسجد کی تعمیر کے لیے سب سے پہلا پتھر نبی کریم ﷺ نے اٹھایا، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک پتھر اٹھایا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک اور پتھر اٹھایا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ایک اور پتھر اٹھایا، تو میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ ان حضرات کو ملاحظہ نہیں فرما رہے کہ یہ کس طرح آپ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے عائشہ! یہ میرے بعد میرے خلفاء ہیں۔“ امام حاکم فرماتے ہیں کہ یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرائط پر صحیح ہے، لیکن ان دونوں نے اسے اپنی کتب میں نقل نہیں کیا۔

حوالہ حدیث إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة / كتاب الإمارة / حدیث: 4152
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة التابعي، إلا أنه يتقوى بما قبله ولم ينفرد أبو يعلى الموصلي بهذا الطريق»