إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة
كتاب الإمارة— امارت (حکومت) کا بیان۔
باب الأئمة من قريش باب: ائمہ (حکمران) قریش میں سے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 4150
قَالَ: وَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْقَاسِمِ - أَوِ الْقَاسِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:
إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ فِيكُمْ وَأَنْتُمْ وُلَاتُهُ، وَلَنْ يَزَالَ فِيكُمْ حَتَّى تُحْدِثُوا أَعْمَالًا، فَإِذَا فَعَلْتُمْ ذَلِكَ بَعَثَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ أَشَرَّ خَلْقِهِ (فَيُلْحِيكُمْ ) كَمَا يَلْتَحِي الْقَضِيبُ .ترجمہ
سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا: ”بلاشبہ یہ معاملہ (خلافت و امارت) تمہارے ہی پاس رہے گا اور تم ہی اس کے والی ہو گے، اور یہ اس وقت تک تمہارے درمیان رہے گا جب تک کہ تم (برے) کاموں کا ارتکاب نہ کرو، پھر جب تم ایسا کرو گے تو اللہ تعالیٰ تم پر اپنی مخلوق کے بدترین لوگوں کو مسلط کر دے گا جو تمہیں (اقتدار و منزلت سے) اس طرح چھیل کر رکھ دیں گے جیسے کسی شاخ سے اس کی چھال اتار دی جاتی ہے۔“ اس روایت کی سند میں عبید اللہ بن قاسم یا قاسم بن عبید اللہ کے نام میں راوی کو شک ہوا ہے۔